حکومت پنجاب نے افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے
06-13-2025
(لاہور نیوز) حکومت پنجاب کی جانب سے 4 افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے۔
حکومت پنجاب نے جن افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں ان میں آصف محمود کو پھاٹا سے تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے جبکہ مرزا وحید بیگ کی خدمات ڈی جی پھاٹا کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ اسی طرح وقار احمد کو ڈائریکٹر ایڈمن پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی جبکہ عامر احمد خان کو ڈائریکٹر ایڈمن پنجاب اوورسیزپاکستانیز کمیشن تعینات کر دیا گیا ہے۔