کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری، ڈی آئی جی کے موقع پر احکامات جاری
06-13-2025
(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہریوں کو انصاف کی فراہمی کیلئے کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے جس میں اورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی، اس موقع پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے موقع پر احکامات جاری کئے۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی جانب سے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، کھلی کچہری میں اورسیز پاکستانیوں کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شکایت کے انبار لگا دیئے۔ کچہری میں آنے والے سائلین زیادہ تر قتل، اقدام قتل، ھوکہ دہی اور زیادتی کے مقدمات کی شکایات کیلئے پیش ہوئے، شہریوں نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ ڈی آئی جی نے موقع پر ہی متعلقہ ڈویژنل ایس پیز انویسٹی گیشن سمیت دیگر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے تفتیشی افسران کو میرٹ پر مقدمات کی تفتیش کرنے کی ہدایات جاری کیں، سید ذیشان رضا کا کہنا تھا کہ شہریوں کو فوری، بروقت انصاف کی فراہمی سے ہی امن و امان کا قیام ممکن ہے، میرے دروازے ہمیشہ سائلین کی دادرسی کیلئے کھلے ہیں۔