ایران پر اسرائیلی حملہ: پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع
06-13-2025
(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی میں اسرائیل کی ایران پر حملے مذمتی قرار داد جمع کرا دی گئی ہے۔
چیف آرگنائزر ن لیگ مینارٹی ونگ پنجاب راحیلہ خادم حسین نے مذمتی قرارداد جمع کرائی۔ قرارداد کے مطابق اسرائیل نے ایران پر 200 طیاروں سے حملہ کیا، اسرائیلی حملے میں ایران کے 6 ایٹمی سائنسدان اور متعدد کمانڈرز شہید ہوئے ہیں۔