مصری شاہ: لیڈیز بیگ فیکٹری کے باہر فائرنگ کرنیوالے 4 ملزمان گرفتار

06-13-2025

(لاہور نیوز) مصری شاہ کے علاقے میں لیڈیز بیگ بنانے والی فیکٹری کے باہر فائرنگ کرنے والے 4 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔

پولیس حکام کے مطابق  ملزمان نے فیکٹری کے سامنے کھڑا ہونے سے منع کرنے پر فائرنگ کی تھی،ملزمان نے پولیس کے پہنچنے پر پولیس کے ساتھ بھی بدتمیزی اور مزاحمت کی ،گرفتار ملزمان میں انیس ،یش،ندیم اور نعیم شامل ہیں  ترجمان پولیس کے بتایا کہ مقدمہ درج  کر لیا گیا ،مزید تحقیقات جاری ہیں،ملزمان نے 3 روز قبل فیکٹری کے باہر فائرنگ کی تھی۔