برکی میں 5 افراد پر گولیاں چلانے والے ملزمان گرفتار
06-13-2025
(لاہور نیوز) برکی میں معمولی لڑائی جھگڑے پر فائرنگ کر کے 05 افراد کو زخمی کرنے والے ملزمان گرفتار ہو گئے۔
ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ایس ایچ او برکی عمران نواز نے 15 کی کال پر فوری ایکشن کیا، سر عام فائرنگ کر کے خاتون سمیت 05 افراد کو زخمی کرنے والے 05 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار کر لئے گئے۔ ملزمان میں وسیم، رشید، دانش اور خالد وغیرہ شامل ہیں، ملزمان سے رائفل، میگزین اور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج، مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشنز کے حوالے کر دیا گیا، ایس پی کینٹ کے مطابق قانون ہاتھ میں لینے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔