ایلیٹ پولیس کے کانسٹیبل کی فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 5 افراد زخمی

06-12-2025

(لاہور نیوز) لڑکی کو ہراساں کرنے پر ایلیٹ پولیس کے کانسٹیبل کی فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا، فائرنگ سے زخمی ہونیوالے افراد میں غلام نبی، لیزا خالد، سرفراز اور فوزیہ جبکہ زخمیوں میں پانچواں شخص  لیگل برانچ میں تعینات کانسٹیبل نصیر شامل ہے۔ ایس پی کینٹ ڈویژن نے کہا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، جلد ملزموں کو گرفتار کر لیں گے۔