صوبائی وزیر لیبر کا فیکٹری ورکرز کے حفاظتی اقدامات کو خود مانیٹر کرنیکا فیصلہ
06-12-2025
(لاہور نیوز) صوبائی وزیر لیبر فیصل ایوب کھوکھر کا فیکٹریوں میں کام کرنیوالے ورکرز کے حفاظتی اقدامات کو خود مانیٹر کرنیکا فیصلہ کر لیا۔
صوبائی وزیر لیبر فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز نے خصوصی شرکت کی، اس موقع پر سیکرٹری لیبر پنجاب نعیم غوث اور ایم ڈی واسا و دیگر متعلقہ افسران بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں محکمہ لیبر اور واسا کا ورکرز کی حفاظت کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا، صوبائی وزیر لیبر نے کہا کہ فیکٹریوں میں کام کرنیوالے سنٹری ورکرز کی سیفٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔ وزیر لیبر پنجاب نے مزید کہا کہ مزدوروں کی حفاظت کیلئے پنجاب حکومت متحرک ہے، صفائی کے دوران زہریلی گیس کے اخراج سے بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیر اختیار کی جائیں جبکہ دوران اجلاس محکمہ لیبر اور واسا کا مل کر ورکرز کیلئے آگاہی تقریب کے انعقاد کا اعلان بھی کیا گیا۔