عمران خان سے جمعرات کو جیل میں ملاقات کا دن، فہرست حکام کو ارسال

06-11-2025

(لاہور نیوز) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماوں کی ملاقاتوں کے سلسلہ میں چھ پارٹی رہنماوں کی فہرست جیل حکام کو بھیج دی گئی ہے۔

فہرست میں فخر جہاں، محمد عالمگیر خان، ڈاکٹر ناصر جٹ، فضل حکیم، ارشد ساہی اور رضوان سیان کے نام شامل ہیں، پارٹی رہنماوں کی فہرست کوآرڈینیٹر انتظار پنجوتھہ کی جانب سے جیل حکام کو بھیجی گئی۔ خیال رہے کہ فہرست میں شامل پارٹی رہنما جمعرات کو ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل آئیں گے۔