لاہور: عید پر 54 ہزار 888 ٹن آلائشیں ڈمپنگ سائٹس پر شفٹ کی گئیں
06-10-2025
(لاہور نیوز) لاہور میں 3 دنوں میں کل 54 ہزار 888 ٹن آلائشوں کو ڈمپنگ سائٹس پر شفٹ کیا گیا۔
کمشنر زید بن مقصود نے ہربنس پورہ تا ٹھوکر کینال روڈ کا دورہ کیا جہاں صفائی ورکرز متحرک ہیں، انہوں نے چوک ناخدا، شاد باغ، عامر روڈ، چائنہ سکیم اور لکھو ڈیر کا دورہ کیا، کمشنر لاہور نے صفائی کیمپس، روڈز صفائی اور عارضی و مرکزی ڈمپنگ سائٹس کے دورے کئے، جبکہ چائنہ سکیم میں عارضی کلیکشن سائٹ سے مرکزی ڈمپنگ سائٹس پر آلائشیوں کی منتقلی آپریشنز کا بھی جائزہ لیا۔ کمشنر زید بن مقصود کا کہنا تھا کہ افسران، عملہ اور صفائی ورکرز فیلڈ میں صفائی فریضہ ادا کر رہے ہیں، اس موقع پر کمشنر نے صفائی ورکرز ہیروز سے خصوصی ملاقات بھی کی، کمشنر نے مختلف علاقوں میں کیمپس کا جائزہ لیا اور ”صفائی ورکرز، ہمارے ہیروز“ میں مٹھائی تقسیم کی اور انکی کاوشوں کو قابل تعریف قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاہور ڈویژن میں 3 دنوں میں ابتک 88 ہزار 927 ٹن آلائشوں کو ڈمپنگ سائٹس پر شفٹ کیا گیا تاہم لاہور میں 3 دنوں میں کل 54 ہزار 888 ٹن آلائشوں کو ڈمپنگ سائٹس پر شفٹ کیا گیا۔