قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ صبح 11:00 بجے تک کیلئے ملتوی

06-10-2025

(لاہور نیوز) بجٹ 2025-26 کے حوالے سے منعقد کیا گیا قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ صبح 11:00 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

وفاقی وزیر خزانہ نے مالی بل 2025 قومی اسمبلی میں پیش کیا، محمد اورنگزیب نے سالانہ میزانیہ گوشوارہ اور نظرثانی تخمینے ایوان میں پیش کئے، اس کے علاوہ مالی سال 2025-26 کے مطالبات زر و تخصیصات بھی پیش کر دی گئیں۔  اجلاس میں مالی سال 2023-24 اور 2024-25 کی ضمنی منظوریاں بھی پیش کی گئیں۔