پی ڈی ایم اے نے ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا

06-10-2025

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں جاری شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی صورتحال 13 جون تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے (پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) کے مطابق درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے جس سے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ترجمان نے بتایا ہے کہ لاہور، فیصل آباد، گجرانوالہ، راولپنڈی، ملتان، بہاولپور، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان اور ساہیوال سمیت پنجاب کے کئی اضلاع شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں۔ پی ڈی ایم اے نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ بزرگوں، بچوں اور بیمار افراد کی خصوصی دیکھ بھال کریں اور ہیٹ سٹروک سے بچاؤ کیلئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔