نہم، دہم اور انٹر کے نتائج کی تاریخ کا فیصلہ 13 جون کو ہو گا

06-10-2025

(لاہور نیوز) پنجاب میں نہم، دہم اور انٹر کے سالانہ امتحانات کے نتائج کے اعلان سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

 پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز کا اجلاس 13 جون بروز جمعہ دوپہر ڈھائی بجے طلب کر لیا گیا ہے، اجلاس میں تمام تعلیمی بورڈز کے چیئرمین شرکت کریں گے اور نتائج کے اعلان کی تاریخ کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ بورڈ حکام کے مطابق تاحال کسی بھی جماعت کے نتائج کی تاریخ حتمی طور پر طے نہیں کی گئی، حتمی منظوری پی بی سی سی اجلاس میں دی جائے گی۔