عید کی چھٹیوں میں ملک بھر میں شدید گرمی رہے گی، محکمہ موسمیات
06-07-2025
(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ عید کی چھٹیوں میں ملک بھر میں شدید گرمی رہے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 12 جون کے دوران اسلام آباد، سندھ ، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ جمعہ کو ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دادو 47، نوابشاہ 46، ملتان، سرگودھا، حیدر آباد 42، لاہور، پشاور 40، اسلام آباد، مظفر آباد 39، کراچی ،کوئٹہ اور گلگت میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔