محسن نقوی کا دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنانے پر سی ٹی ڈی کو خراج تحسین

06-07-2025

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سی ٹی ڈی پنجاب کو خراج تحسین پیش کیا۔

اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی پنجاب  نے بروقت کارروائی کر کے فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا، سی ٹی ڈی کی پوری ٹیم کو پنجاب میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنانے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں  نے کہا کہ سی ٹی ڈی پنجاب کے افسروں اور جوانوں نے تخریب کاری ناکام بنا کر شاندار پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، سی ٹی ڈی پنجاب کا قابل فخر ادارہ ہے، فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں اور آلہ کاروں کا ہر جگہ پیچھا کریں گے اور عبرتناک انجام تک پہنچائیں گے۔