ایل ڈبلیو ایم سی کے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی کے جامع انتظامات مکمل

06-06-2025

(لاہور نیوز) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی کے جامع انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔

 چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی ملک بلال ذوالفقار کھوکھر  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شہریوں میں 15 لاکھ سے زائد ویسٹ بیگز تقسیم کئے جا رہے ہیں، جبکہ 20 ہزار سے زائد سینیٹری ورکرز صفائی کے لئے متحرک رہیں گے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر بابر صاحب دین کے مطابق شہر میں عارضی کلیکشن پوائنٹس کو فعال کر دیا گیا ہے اور چار مقامات پر آلائشیں ڈمپ کرنے کا بندوبست کیا گیا ہے۔ انہوں  نے شہریوں سے اپیل کی کہ ویسٹ بیگز کو گوشت کے ذخیرے کے لئے استعمال نہ کریں کیونکہ یہ کیمیکل شدہ ہوتے ہیں اور گوشت خراب کر سکتے ہیں، آلائشیں صرف ویسٹ بیگز میں ڈال کر ایل ڈبلیو ایم سی کے عملے کے حوالے کی جائیں۔