جوہر ٹاؤن: ٹرک کے بریک فیل ہونے سے ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

06-05-2025

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ جوہر ٹاؤن میں ٹرک کے بریک فیل ہونے کے باعث ٹکر لگنے سے ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی ہو گیا۔

ریسکیو کے مطابق جوہرٹاؤن ایکسپو سنٹر کے قریب بریک فیل ہونے سے ٹرک پلر سے ٹکرا گیا، حادثے کے باعث 22 سالہ عمران جاں بحق جبکہ 25 سالہ مدثر زخمی ہو گیا۔ ٹریفک حادثہ میں زخمی شخص کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی، ٹریفک حادثہ میں جاں بحق شخص کی لاش کو پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا۔