نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ایشیاء کا سب سے بڑا ہسپتال ہو گا، خواجہ سلمان رفیق
06-05-2025
(لاہور نیوز) وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق نے نواز شریف انسٹییوٹ آف کینسر کے طبی سامان کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ یہ ہسپتال ایشیا کا سب سے بڑا ہسپتال ہو گا۔
وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں اجلاس ہوا، جس میں نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر کیلئے طبی سامان کی خریداری کا جائزہ لیا گیا۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ایشیاکا سب سے بڑا ہسپتال ہوگا، کینسر ہسپتال میں لیول 4 کے مریضوں کا علاج و معالجہ بھی کیا جائے گا۔ اجلاس میں وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز سمیت دیگر رہنماؤں اور آئی ڈیپ کی ٹیم نے شرکت کی۔