صوبائی دارالحکومت میں سورج کے جلوے، گرمی کی شدت برقرار
06-05-2025
(لاہور نیوز) شہر میں صبح سے ہی سورج کی تپش محسوس کی جانے لگی، فضا میں چھائے بادل چھٹ گئے۔
شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27 سینٹی گریڈ ریکارڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، دوسری جانب ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آنیوالے دنوں میں موسم مزید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، شہر کے درجہ حرارت میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہو گا، آج شہر میں بارش ہونے کا کوئی امکان نہیں۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہریوں کی عید گرمی اور تپش میں گزرے گی۔