صوبائی وزیر کی پی آئی سی آمد: بھارتی شیلنگ سے زخمی خاتون کی عیادت

06-04-2025

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پہنچ گئے، برنالہ میں بھارتی شیلنگ سے زخمی ہونے والی 45 سالہ فرزانہ بی بی کی عیادت کی۔

فرزانہ بی بی کو گجرات ہسپتال سے ابتدائی علاج کے بعد پی آئی سی لاہور منتقل کیا گیا، صوبائی وزیر پیشلائزڈ ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق  نے خاتون سے خیریت دریافت کی اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آ ف کارڈیالوجی (پی آئی سی) انتظامیہ کو بہترین علاج معالجہ کی ہدایت کی۔ چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ پی آئی سی پروفیسر فرقد عالمگیر بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے تاہم اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر بلال محی الدین سمیت دیگر سینئر ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔