عید پر پردیسیوں کی گھروں کو واپسی، بس اڈوں پر رش
06-04-2025
(لاہور نیوز) اپنوں کے سنگ عید منانے کے لئے پردیسی آبائی علاقوں کو جانے لگے، لاری اڈے پر معمول سے زیادہ رش ہوگیا۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کرائے نامے پر عمل کرانے کی کوششیں جاری ہیں، ٹرانسپورٹرز طویل سفر کی سواری کو ترجیح دے رہے ہیں جبکہ چھوٹے سفر کے مسافر انتظار کرنے پر مجبور ہیں۔ لاہور راولپنڈی کے لئے اے سی کوچ کا کرایہ 1550 روپے ، پشاور کا کرایہ1835،فیصل آباد 750، ملتان 1500 روپے ، لیہ کا کرایہ 2050 ،چکوال 1700 ، خانیوال 1400 روپے اور میانوالی کا کرایہ 1640 روپے مقرر ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے گاڑیوں پر نمایاں جگہ پر کرایہ نامہ آویزاں کیا جا رہا ہے۔