لاہور میں قربانی کے 200 سے زائد جانور چوری، 161 مقدمات درج
06-04-2025
(لاہور نیوز) شہر میں ایک ماہ کے دوران قربانی کے 200 سے زائد جانور چوری ہو گئے۔
پولیس کے مطابق اقبال ٹاؤن ڈویژن سے مویشی چوری کے 35 ملزمان گرفتار ہوئے، صدر ڈویژن سے61 اور کینٹ سے 44 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ اسی طرح ماڈل ٹاؤن سے47، سٹی سے 25 مویشی چوروں کو گرفتار کیا گیا، سول لائنز سے 6 مویشی چوروں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ سی سی پی او کے مطابق قربانی کے جانوروں کی چوری کی روک تھام کیلئے موثر کارروائیاں جاری ہیں، بیوپاریوں ،خریداروں کو جیب تراشوں سے محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ جعلی کرنسی سے معصوم شہریوں کو لوٹنے والے نوسر بازوں کیخلاف سخت ایکشن لینے کا حکم دیا گیا ہے۔