مارکیٹ میں مرغی کا گوشت 560 روپے کلو تک بکنے لگا

06-04-2025

(لاہور نیوز) عیدالاضحیٰ کی آمد، برائلر مرغی کے گوشت کی مہنگے داموں فروخت جاری ہے۔

مارکیٹ میں مرغی کا گوشت 560 ، صافی گوشت 650 روپے کلو تک بکنے لگا، زندہ برائلر 400 روپے فی کلو تک سپلائی کیا جا رہا ہے، انڈوں کی کھپت کے مقابلے میں سپلائی بھی بدستور متاثر ہے۔ فارمی انڈے ایک روپیہ فی درجن مہنگے، قیمت 313 روپے ہو گئی، مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 9 ہزار 270 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ ادھر سبز مصالحہ جات، سبزیاں اور پھل من مانے نرخوں پر فروخت ہونے لگے، ادرک 750 ، لیموں 550 ، لہسن 350 ، پیاز 60 ، ٹماٹر 50 روپے کلو فروخت ہونے لگا، شملہ مرچ 250 ، پھول گوبھی 200 ، ٹینڈے 180 ، آلو 90 روپے کلو بکنے لگے۔ پھلوں میں سیب 580 ، آم 380 ، خوبانی 360 ، گرما 160 روپے کلو فروخت ہونے لگا۔