نصیرآباد: تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر، پولیس کانسٹیبل جاں بحق

06-03-2025

(لاہور نیوز) نصیر آباد کے علاقہ میں چلڈرن ہسپتال کے سامنے تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق کانسٹیبل کی شناخت اکبر علی کے نام سے ہوئی ہے، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے کار سوار ملزم کی تلاش جاری ہے۔