تحریک انصاف کے رہنما کا نام کنٹرول لسٹ سے نہ نکل سکا، سماعت ملتوی
06-03-2025
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنماء ملک کرامت کھوکھر کی پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکلوانے کی درخواست پر سماعت نہ ہو سکی۔
لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنماء کی پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکلوانے کی درخواست پر سماعت نہ ہو سکی، عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔ جسٹس فاروق حیدر نے پی ٹی آئی رہنماء ملک کرامت علی کھوکھر کی درخواست پر سماعت کرنا تھی، درخواست میں وفاقی حکومت اور ڈی جی ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، ملک کرامت علی کھوکھر نے 17 فروری 2025 سے عدالت عالیہ میں مذکورہ بالا درخواست دائر کر رکھی ہے۔