لاہور کے قریب موٹر وے کی حفاظتی باڑ کاٹنے والا ملزم گرفتار

06-03-2025

(لاہورنیوز) موٹروے پولیس نے لاہور کے قریب حفاظتی باڑ کاٹنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے پولیس افسران نے دوران پٹرولنگ مشکوک شخص کو حفاظتی باڑ کاٹتے دیکھا۔ پٹرولنگ افسران کے پہنچنے پر ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی، پٹرولنگ افسران نے تعاقب کرکے کوٹ عبدالمالک کے رہائشی ملزم علی رضا کو گرفتار کر لیا۔ ملزم علی رضا کو مزید تفتیش کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔