لاہور پولیس چوتھی بار ناکام: عمران خان کا آج بھی پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار
06-02-2025
(لاہور نیوز) پنجاب پولیس اور اڈیالہ جیل کی انتظامیہ ایک بار پھر بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ نہ لے سکی، بانی پی ٹی آئی اے نے پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے چوتھی مرتبہ انکار کر دیا۔
بانی پی ٹی آئی نے لاہور پولیس کو پولی گرافک ٹیسٹ دینے سے انکار کر دیا، لاہور پولیس کی ٹیم پی ٹی آئی کے بانی کا پولی گرافک ٹیسٹ کرنے میں چوتھی مرتبہ ناکام ہو کر اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئی، واضح رہے کہ پولی گرافک ٹیسٹ کے لئے ٹیم پہلے بھی تین مرتبہ بانی پی ٹی آئی سے رجوع کر چکی ہے۔ تفتیشی ٹیم عدالت کے حکم پر بانی پی ٹی آئی کا نو مئی کو پاکستان کے سکیورٹی اداروں اور سرکاری تنصیبات پر حملوں کے مقدمات ملزم نامزد ہوئے عمران خان کا پولی گراک ٹیسٹ فوٹو گرامیٹک اور وائس میچنگ ٹسٹس کرنے کے لئے آئی تھی۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے چوتھی مرتبہ پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے انکار کیا ہے، لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی جس میں انسپکٹر محمد تصدق، انسپکٹر سلیم، انسپکٹر نوید اور پنجاب فارنزک یونٹ کے عابد ایوب بھی تفتیشی ٹیم میں شامل تھے۔ تفتیشی ٹیم نے بانی کے خلاف لاہور میں درج 9 مئی کے 11 مقدمات کے حوالے سے تفتیش کرنی تھی، عمران خان کے انکار کے بعد لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئی، تفتیشی ٹیم کا کہنا ہے ملزم پولی گرافک ٹیسٹ اور دیگر ٹیسٹ نہیں کرائے گا تو تفتیش کیسے مکمل ہو سکتی ہے، ٹیسٹ مکمل ہونے پر ہی پتا چلے گا شواہد درست ہیں یا نہیں، ٹیسٹ نہ ہوئے تو تفتیش کا عمل آگے نہیں بڑھے گا، یاد رہے کہ تفتیشی ٹیم نے لاہور میں درج 9 مئی کے 11 مقدمات کے حوالے سے عمران خان سے تفتیش کرنی ہے۔