ہڑتال کے الزام پر برطرف ڈاکٹر کی بحالی کا معاملہ، کیس ری شیڈول
06-02-2025
(لاہور نیوز) ہڑتال کے الزام پر برطرف ہونیوالے ڈاکٹر احمد یار کی بحالی کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے بحالی سے متعلق کیس ری شیڈول کر دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ڈاکٹر احمد یار کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے کیس ری شیڈول کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ عدالت نے پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ سے برطرف ہونیوالے ڈاکٹر کی درخواست پر سماعت ری شیڈول کر دی۔ درخواستگزار ڈاکٹر احمد یارچلڈرن ہسپتال میں پوسٹ گریجوایٹ ٹریننگ کر رہا تھا، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے ہڑتال کے الزام پر اسے ٹریننگ سے برطرف کر دیا تھا جس پر ڈاکٹر احمد یار نے اپنی بحالی کیلئے عدالت عالیہ سے رجوع کر رکھا ہے۔