باٹا پور : گھریلو جھگڑے پر فائرنگ، ماں اور بیٹی قتل
06-02-2025
(لاہور نیوز) باٹا پور کے علاقے میں فائرنگ کر کے ماں اور بیٹی کو قتل کر دیا گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق مقتولین میں 45 سالہ نبیلہ اور 16 سالہ بیٹی زنیشہ شامل ہیں، مقتولین کو ان کے قریبی عزیز سجاول نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔ ترجمان پولیس نے بتایا کہ اہل خانہ کے مطابق واقعہ تعویذ کرنے کے الزام کے باعث پیش آیا، مقتولین کی لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی گئیں، واقعہ میں ملوث ملزم کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔