گارڈن ٹاؤن: پولیس کا خفیہ اطلاع پر چھاپہ، 2 منشیات فروش گرفتار

06-02-2025

(لاہور نیوز) آئس کی ترسیل ناکام بنا دی گئی، 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق گارڈن ٹاؤن  میں چوکی راجہ مارکیٹ پولیس  نے ملزمان کو خفیہ اطلاع پر ابوبکر بلاک سے گرفتار کیا، ملزمان کپڑے کے کاروبار کی آڑ میں منشیات سپلائی کرنے کا دھندہ کرتے تھے، ملزمان مطلوبہ لوکیشن پر کپڑا سپلائی کرنے کے بہانے منشیات سپلائی کرنے آئے تھے۔ ترجمان پولیس  نے بتایا کہ ملزمان کا اعتراف ہے کہ وہ آن لائن آرڈر پر مختلف اضلاع اور صوبوں میں منشیات سپلائی کرتے تھے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن  اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ملزمان سے لاکھوں مالیت کی 4 کلو سے زائد آئس برآمد کر لی گئی۔ ملزمان بابر، مدثر کیخلاف مقدمہ درج کر   کے مزیدتفتیش جاری ہے۔