ڈولفن سکواڈ اور پولیس رسپانس یونٹ کی کارروائیاں، 18 ملزمان گرفتار
06-01-2025
(لاہور نیوز) ڈولفن سکواڈ اور پولیس رسپانس یونٹ کی مختلف کارروائیوں کے دوران 18 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق لاہور سے گرفتار کئے جانے والے ملزموں میں 3 اشتہاری، 2 عدالتی مفرور اور 9 عادی مجرم شامل ہیں۔ برکی اور کاہنہ میں اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنیوالے 4 ملزمان بھی گرفتار کر لئے گئے، گرفتار ملزموں سے اسلحہ برآمد کر کے کارروائی کیلئے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔