انسداد پولیو مہم: پنجاب بھر میں 22 لاکھ بچوں پر ہمارا فوکس ہے، عظمیٰ کاردار
06-01-2025
(لاہور نیوز) ڈپٹی کمشنر آفس میں انسداد پولیو مہم بارے ہفتہ وار جائزہ اجلاس ہوا، جس کی صدارت معاون خصوصی برائے وزیر اعلیٰ پنجاب عطمیٰ کاردار نے کی، دوران اجلاس انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں 22 لاکھ بچوں پر ہمارا فوکس ہے۔
صدارت معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے انسداد پولیو عظمیٰ کاردار نے کی، ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا سمیت دیگر متعلقہ افسران اجلاس میں شریک ہوئے، ڈاکٹر محمد شعیب نے شہر میں جاری انسداد پولیو مہم بارے بریفنگ دی۔ عظمیٰ کاردار نے کہا پنجاب بھر میں22 لاکھ بچوں پر ہمارا فوکس ہے، ایک بچہ بھی ویکسین سے محروم نہ رہے، 6 ہزار ورکرز پر مشتمل ٹیمیں گھروں میں جا کر قطرے پلا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پبلک مقامات پر بھی بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا رہے ہیں تاہم انسداد پولیوک یلئے دیگر صوبوں کی بھی مدد کرنا چاہتے ہیں۔