کرن اشفاق نے بیٹی کی پیدائش کے بعد 15 کلو وزن کیوں کم کیا؟اداکارہ نے راز سے پردہ اٹھا دیا
06-01-2025
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ کرن اشفاق نے بیٹی کی پیدائش کے بعد وزن میں 15 کلو کمی کرنے کی وجہ بیان کردی۔
تفصیلات کےمطابق کرن اشفاق نے انسٹاگرام پر اپنی جم کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے طویل کیپشن بھی درج کیا جس میں اپنے weight lose journey سے پردہ اٹھایا۔ویڈیو کے کیپشن میں کرن اشفاق نے لکھا کہ ’بیٹی کی پیدائش کے بعد میں نے 15 کلو گرام وزن اپنے جسم کیلئے نہیں بلکہ اپنی ذات کیلئے کم کیا تاکہ اپنے بچوں کے پیچھے بھاگ سکوں‘۔ اداکارہ نے دیگر ماں بننے والی خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’ میں نے اپنا وزن اس لیے کم نہیں کیا کہ میں دوبارہ پہلے جیسی نظر آؤں بلکہ اس لیے کم کیا ہے تاکہ مضبوط بن کر اپنی معمولات زندگی اور اپنے پیاروں کے درمیان آسکوں‘۔کرن اشفاق نے اپنی پوسٹ کے آخر میں حوصلہ افزائی کرنے والے اپنے فٹنس ٹرینر کا شکریہ بھی ادا کیا۔