لاہور: شہر بھر میں ڈولفن سکواڈ کا پتنگ بازی کیخلاف کریک ڈاؤن جاری
06-01-2025
(لاہور نیوز) پولیس کے ڈولفن سکواڈ کی جانب سے شہر میں پتنگ بازی کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، ملت پارک میں کارروائی کرتے ہوئے پتنگ باز کو گرفتار کرتے ہوئے پتنگیں برآمد کر لیں۔
ڈولفن سکواڈ کے مطابق پولیس کو کال موصول ہوئی کہ ملت پارک کے علاقے میں پتنگ بازی کی جا رہی ہے، اطلاع ملنے پر ٹیم نے فوری رسپانس دیا اور موقع پر پہنچ گئی، ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم ڈولفن اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 16 پتنگیں، ڈور کی 3 چرخیاں اور 3 پنے برآمد کر لئے ہیں، ایس پی ڈولفن کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم وسیم کو مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ ملت پارک کے حوالے کر دیا گیا ہے۔