الحمرا میں کینیڈا فلم فیسٹیول کا انعقاد

06-01-2025

(ویب ڈیسک) الحمرا آرٹس کونسل میں کینیڈا فلم فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے متعلق 8 فلموں کی نمائش کی گئی۔

فلم فیسٹیول کا انعقاد کینیڈین ہائی کمیشن اور الحمرا آرٹس کونسل کے اشتراک سے کیا گیا جس کا مقصد کینیڈین فلم اور سینما کے ذریعے ثقافتی تبادلہ و باہمی شراکت داری کو فروغ دینا تھا۔  فیسٹیول میں سوشل میڈیا کے استعمال، سپیشل بچوں میں پائے جانے والے ہنر اور قدرتی ماحول کو بچانے کے اقدامات جیسے موضوعات پر مبنی فلمیں دکھائی گئیں۔  فلم فیسٹیول میں شائقین کی جانب سے ماں بیٹی کے مضبوط رشتے پر مبنی پاکستانی فلم کو بہت سراہا گیا۔  شائقین فلم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اس طرح کے فلم فیسٹیولز معلوماتی ہوتے ہیں، فلموں کی نمائش نہ صرف انٹرٹینمینٹ کا ذریعہ بلکہ زندگی سے متعلق مختلف کہانیوں سے بہت کچھ سیکھنے کو بھی ملتا ہے۔