ٹی 20 سیریز: پاکستان نے بنگلادیش کو وائٹ واش کردیا
06-01-2025
(لاہور نیوز)پاکستان نے آخری ٹی 20 میں بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں پر مشتمل سیریز تین صفر سے اپنے نام کرلی۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونیوالے میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔ مہمان ٹیم بنگلا دیش کی جانب سے پرویز حسین34 گیندوں پر 66 رنز بنا کر نمایاں رہے، تنزید حسن نے 42 اور توحید ہریدوئے نے 25 رنز کی اننگ کھیلی، کپتان لٹن داس 22، شمیم حسین 15 اور مہدی حسن مرزا ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ جاکر علی نے 15 اور تنظیم حسن ثاقب نے 8 رن کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی اور عباس آفریدی نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ فہیم اشرف اور شاداب خان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔