لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں بارش کی پیشگوئی
05-31-2025
(لاہور نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں بارش کی پیشگوئی کر دی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر لاہور کے اُفق پر بادلوں کے ڈیرے برقرار ہیں، ہوائیں چلنے کا سلسلہ بھی جاری ہے، اعداد و شمار کے مطابق ہوا کی رفتار 13 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ شہر لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 25 جبکہ زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 46 فیصد تک جا پہنچا، لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں بارش برسنے کے امکانات بھی ہیں۔ ماہرین نے عوام کو مشورہ دیا کہ شہری صبح 11 سے دوپہر 3 بجے تک گھروں سے غیر ضروری نہ نکلیں اور گرمی کی شدت سے بچنے کے لئے ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کریں۔