پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
05-30-2025
(لاہور نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج، کوئٹہ کا دورہ کیا ، عاصم منیر نے کہا کہ بھارت کی آبی دہشتگردی ناقابل قبول اور غیر قانونی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سٹوڈنٹس، افسروں اور فیکلٹی ارکان سے خطاب کیا، شہدائے "بنیان مرصوص" کو خراج عقیدت اور لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا معرکۂ حق کی کامیابی قومی عزم اور یکجہتی کا ثبوت ہے، بھارت کی جارحیت پسندی خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے، پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے، بھارت کی آبی دہشتگردی ناقابل قبول اور غیر قانونی ہے، مسئلہ کشمیر کا پرامن اور منصفانہ حل خطے کے امن کے لیے ضروری ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشتگردی کی پشت پناہی بھارتی ریاست کر رہی ہے، دہشتگردی کے خلاف قومی جنگ منطقی انجام تک پہنچائیں گے، مستقبل کی جنگ کے تقاضے جدید سوچ اور جدت کے طلبگار ہیں، آرمی چیف کی نوجوان افسران کو جذبے، تحقیق اور عزم سے قیادت کی تیاری کی ہدایت کی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔ شیئر کریں: