مسئلہ کشمیر حل ہونے سے خطے میں امن قائم ہو گا: مشعال ملک

05-30-2025

(لاہور نیوز) کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہےکہ مسئلہ کشمیر حل ہونے سے خطے میں امن قائم ہو گا۔

صوبائی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے، کشمیر اور فلسطین میں ظلم ہو رہا ہے۔ انہوں  نے کہا کہ پانی پاکستان کی لائف لائن ہے، بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کر سکتا، دس لاکھ بھارتی فوج نہتے کشمیریوں پر ظلم کر رہی ہے، پہلگام واقعہ بھارت کی سکیورٹی ناکامی تھی، بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کی۔ کشمیری حریت کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج  نے بھارت کو بھرپورجواب دیا، جنگ نے پوری قوم کو متحد کر دیا ہے، بھارتی میڈیا نے جنگ کے دوران فیک نیوز چلائیں، ہم  نے بھارت سے ڈائیلاگ کر کے بہت دیکھ لیا، بھارت نے ہر جگہ پر دھوکہ دیا وہ بالکل سنجیدہ نہیں۔ مشعال ملک نے مزید کہا کہ کشمیریوں کوان کا حق خودارادیت ملنا چاہیے، بھارت نےحریت رہنماؤں کوجیلوں میں بند کیا ہوا ہے، حریت رہنماؤں کو رہا کیا جائے، کشمیر کا مسئلہ حل ہونے سے خطے میں امن قائم ہو گا۔