جھوٹے مقدمات درج کرنیوالے جیل جائیں گے، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور

05-30-2025

(لاہور نیوز) ڈی آئی جی آپریشنز کی سربراہی میں آپریشن ونگ کی دفاتر اور مساجد میں کھلی کچہریاں لگائی گئیں، ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ شہریوں کیخلاف جھوٹے مقدمات درج کرنے والے جیل جائیں گے۔

ڈی آئی جی آپریشنز  نے دفتر اور جامع مسجد قباء شفیق آباد میں شہریوں کے مسائل سنے، اس موقع پر ایس پی سٹی، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز و دیگر افسر موقع پر موجود تھے، انہوں  نے ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی بھی اپنے علاقوں میں کھلی کچہریاں لگانے کا حکم دیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز  نے شہریوں کے مسائل سن کر متعلقہ افسروں کو احکامات جاری کئے، دفتر کی کھلی کچہری میں خاتون کی مالک مکان کی طرف سے تشدد و ہراسگی کی شکایت لگائی، ڈی آئی جی نے ایس ایچ او نشتر کالونی کو تصدیق کر کے کارروائی کی ہدایت کر دی جبکہ خاتون پر تشدد کرنے والے شوہر کیخلاف بھی کارروائی کا حکم دیا۔ گھریلو جھگڑوں، لین دین، وراثتی جائیداد کے تنازعات کی انکوائریاں افسران کو مارک کی گئیں، ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ مساجد میں کھلی کچہریوں کا مقصد لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے، جھوٹے مقدمات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں، شہریوں پر جھوٹے مقدمات درج کرنے والے جیل جائیں گے۔