سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ کا چارج سنبھالتے ہی اہم اعلان

05-30-2025

(لاہور نیوز) سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ کی جانب سے چارج سنبھالتے ہی لاہور کی منڈیوں کے دوروں کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر احسان بھٹہ نے سیکرٹری پرائس کنٹرول کا چارج سنبھال لیا۔ ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ وہ 31 مئی سے لاہور کی منڈیوں کے دورے کرنا شروع کر دیں گے، 5 منڈیوں کو پرائس کے حوالے سے چیک کیا جائے گا، انہوں  نے مزید کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے حکومت ہر دم کوشاں ہے۔