پاکستان کا افغانستان میں سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ
05-30-2025
(لاہور نیوز) پاک افغان تعلقات میں اہم پیش رفت، حکومت پاکستان کی جانب سے افغانستان میں سفیر کی تعیناتی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
ترجمان وزرات خارجہ کے مطابق پاکستان نے افغانستان میں سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ افغانستان میں اس وقت ناظم الامور فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ دوسری جانب ترجمان وزرات خارجہ نے بتایا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے دورہ کابل کے بعد پاک افغان تعلقات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، پاک افغان تعلقات کے بڑھتے ہوئے رفتار کو دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ قدم باہمی روابط میں مزید اضافہ کرے گا، اقتصادی، سکیورٹی، تجارتی شعبوں میں پاک افغان تعاون کو مزید گہرا کرے گا اور برادر ممالک کے درمیان مزید تبادلوں کو فروغ دے گا۔