حکومت نے عید الاضحی کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا

05-30-2025

(لاہور نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے عید الاضحیٰ پر چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

وفاق  کی جانب سے 6 جون سے 9 جون تک عید الضحٰی کی 4 سرکاری چھٹیوں کا اعلان کر دیا کیا ہے تاہم 10 جون بروز منگل سے دفاتر دوبارہ کھل جائیں گے۔ واضح رہے کہ تعلیمی اداروں میں پہلے سے ہی موسم گرما کی چھٹیاں چل رہی ہیں۔