لیسکو کا سولر سسٹم پر منتقل بڑے کمرشل صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ
05-30-2025
(ویب ڈیسک) لیسکو نے سولر سسٹم پر منتقل بڑے کمرشل و صنعتی صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا۔
کمپنی نے دو کی جگہ ایک اے ایم آئی سمارٹ میٹر لگانے پر ورکنگ شروع کر دی، لیسکو نے نیو کنکشنز کے لئے بھی ایک ہی سمارٹ ایل ٹی ٹو او یو میٹر لگانے کی تجویز دیدی، سمارٹ میٹر کی تنصیب سے صارفین کو میٹر کی مد میں 45 ہزار کا ریلیف ملے گا۔ اے ٹی بکس کی مد میں صارفین کو 80 ہزار روپے کا ریلیف دیا جا سکے گا، مجموعی طور پر کنکشن لگوانے میں صارفین کو 1 لاکھ 25 ہزار کی بچت ہو گی۔ لیسکو چیف رمضان بٹ نے صارفین کی سہولت کیلئے ریلیف دینے کا فیصلہ کیا، بیک اپ میٹر کی جگہ کمپنی کے پاس کنٹرول روم میں ڈیٹا موجود ہو گا، بلنگ میٹر میں خرابی سے کنٹرول روم سے ڈیٹا لے کر معاملہ حل کیا جا سکے گا۔