پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی ردوبدل کا امکان
05-30-2025
(ویب ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی ردوبدل کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی ہو سکتی ہے جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں بڑھ سکتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پٹرول 0.60 روپے فی لٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل 0.28 روپے فی لٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع نے قیمتیں برقرار رکھنے کا قوی امکان بھی ظاہر کیا ہے، اس کا حتمی فیصلہ 31 مئی کو ہو گا۔