شہر میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے باوجود موسم گرم
05-30-2025
(لاہور نیوز) شہر میں گرمی کا راج برقرار ہے، گزشتہ روز گرد آلود ہوائیں چلنے کے باوجود موسم گرم ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 42 فیصد تک جا پہنچا، آج اور کل وقفے وقفے سے بارش برسنے کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔ گزشتہ روز لاہور میں آندھی، اسلام آباد، راولپنڈی ،کھاریاں اور سیالکوٹ میں بارش ہوئی، بارش کے باعث متعدد علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی بند ہو گئی، صوبائی دارالحکومت کے علاقے باگڑیاں میں آندھی چلنے سے دیوار گر گئی جس سے 2 افراد زخمی ہوئے۔