پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں ہوش کے ناخن لے: گورنر پنجاب
05-30-2025
(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت خیبرپختونخوا میں ہوش کے ناخن لے۔
واہ کینٹ سے تعلق رکھنے والے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پرامن احتجاج کے دوران پیپلز پارٹی کے ورکرز پرتشدد کی مذمت کرتے ہیں۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ خیرپختونخوا کی حکومت کو عوام سے ٹکراؤ کی حکمت عملی مہنگی پڑے گی، پیپلز پارٹی نہ صرف پنجاب بلکہ ملک بھر میں مقبولیت کی راہ پر گامزن ہے۔