ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، جیولن تھرو مقابلے میں ارشد ندیم نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
05-30-2025
(لاہور نیوز) پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو مقابلے میں فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
جنوبی کوریا میں ایشین ایتھلیٹکس کے جیولن تھرو کوالیفائنگ راؤنڈ کے گروپ اے میں ارشد ندیم نے پہلی باری میں 86.34 میٹر کی تھرو کی۔ دوسری جانب بھارتی کھلاڑی یش نے پہلی باری میں 76.67 میٹر کی تھرو کی، پاکستان کے یاسر سلطان نے بھی فائنل میں جگہ بنا لی، یاسر سلطان نے 76.07 میٹر کی تھرو کی۔ کوالیفائنگ راؤنڈ کی پہلی باری میں ارشد ندیم نے 86.34 کی سب سے لمبی تھرو کی جس کے ساتھ انہوں نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولن تھرو کا فائنل (کل) 31 مئی کو ہو گا۔