بنگلا دیش کو دوسرے ٹی 20 میں بھی شکست، پاکستان کی سیریز میں فیصلہ کن برتری

05-30-2025

(لاہور نیوز) ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 57 رنز سے شکست دیکر تین میچوں پر مشتمل سیریز نے دو صفر سے فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونیوالے ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے مہمان ٹیم کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے، صاحبزادہ فرحان 71 رنز کیساتھ نمایاں رہے جبکہ محمد نواز نے 51 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے کیا تاہم صائم ایوب 12 کے مجموعی سکور پر 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، محمد حارث نے 41، کپتان سلمان آغا نے 19 ، شاداب خان نے 7 رنز بنائے جبکہ فہیم اشرف ایک رن بناکر چلتے بنے۔ بنگلادیش کی جانب سے حسن محمود اور تنظیم حسن نے 2،2 جبکہ راشد حسین نے ایک وکٹ حاصل کی۔ واضح رہے کہ پہلے ٹی 20 میں پاکستان نے بنگلادیش کو 37 رنز سے شکست دی تھی، پاکستان کو 3 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔  قومی سکواڈ: سلمان علی آغا (کپتان)، حسن نواز، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، شاداب خان، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، حسن علی، حارث رؤف، ابرار احمد بنگلادیش ٹیم: لٹن داس (کپتان)، تنزید حسن، توحید ہردوئی،جا کر علی انیک (وکٹ کیپر)، شمیم حسین پٹواری، مہدی حسن میراز، رشاد حسین، تنظیم حسن ثاقب، حسن محمود شریف الاسلام