کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کا حکومت سے بسنت کی اجازت دینے کا مطالبہ

05-29-2025

(لاہور نیوز) کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے بسنت منانے کیلئے حکومت پنجاب سے اجازت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

سرپرست اعلیٰ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن خواجہ ندیم سعید وائیں  نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کائٹ فلائنگ زون بنا کر 2 دن بسنت کی اجازت دے۔ خواجہ ندیم سعیدوائیں کے مطابق بسنت کی اجازت  دینے سے 10 لاکھ سے زیادہ سیاح لاہور کا رخ کریں گے، کروڑوں روپے کا ریونیو جنریٹ ہو گا جبکہ لاکھوں افراد کو روزگار بھی ملے گا۔