190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

05-29-2025

(لاہور نیوز) 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بڑی پیش رفت، اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس 5 جون کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر ہو گئیں۔ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سماعت کریں گے، گزشتہ ہفتے پی ٹی آئی لیڈر شپ نے کیس مقرر کرنے کی استدعا کی تھی۔